اسلام آباد، تہران، استنبول (آئی ٹی آئی) مال بردار ٹرین کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شرکت

0
333

اسلام آباد، تہران، استنبول (آئی ٹی آئی) مال بردار ٹرین کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شرکت

وزیر خارجہ نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کیا

وزیر ریلوے، اعظم خان سواتی اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی اسلام آباد، تہران، استنبول مال بردار ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

وزیر خارجہ نے ” آئ، ٹی، آئ” اقدام کو سراہتے ہوئے، وزیر ریلوے اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی

یہ واقعی تین برادر ممالک پاکستان، ایران اور ترکی کے لیے ایک تاریخی اور اہم موقع ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی

ریل لنک کے ذریعے اپنے علاقوں کو دوبارہ جوڑنے کا کا مقصد بالآخر پورا ہو رہا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی

آج ہماری اجتماعی کوششیں, نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ ہم ریل رابطے کے ذریعے اپنی تجارت کو آگے بڑھانے کے نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی

آئی ٹی آئی مال بردار ٹرین منصوبہ، ہماری خطے میں روابط بڑھانے کی سوچ کا مظہر ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی

معاشی تحفظ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، پاکستان نے اپنی توجہ جغرافیائی معیشت پر مرکوز کی ہوئی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی

اس مقصد کے حصول کیلئے ، علاقائی روابط کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

آئی ٹی آئی کارگو ٹرین پاکستان، ایران اور ترکی کو جوڑتی ہے اور یہ نہ صرف پاکستان سے ترکی تک کارگو کی ضرورت کو پورا کرتی ہے بلکہ یہ یورپ سے پاکستان، چین اور جنوبی ایشیا کے لیے ٹرانزٹ بھی فراہم کر سکتی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسی طرح ہمارے خطے سے سامان وسطی ایشیا، یورپ اور اس سے آگے بھیجا جا سکتا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی

طویل مدتی اور پائیدار ترقی کے لیے تجارتی اور اقتصادی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی

ہمیں اپنے علاقائی تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی

مجھے یقین ہے کہ اگر اس منصوبے سے پوری طرح استفادہ کیا گیا تو یہ منصوبہ ہمارے خطے کے لیے معاشی طور پر گیم چینجر ثابت ہو گا، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم آئی ٹی آئی مال بردار ٹرین کے ساتھ ساتھ، مسافر ٹرین سروس کے اجراء کے بھی متمنی ہیں ، مخدوم شاہ محمود قریشی

تاکہ ہمارے تینوں ممالک کے درمیان عوامی روابط بڑھ سکیں اور لوگوں اور ثقافتوں کو قریب لانے کے مواقع میسر آ سکیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی

میں ایک بار پھر پاکستان، ایران اور ترکی کی ریلوے ٹیموں اور ای سی او سیکرٹریٹ کی گراں قدر کوششوں اور تعاون کو سراہتا ہوں۔مخدوم شاہ محمود قریشی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here