پولیس ٹریننگ کالج سہالہ راولپنڈی میں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد826 مرد و خواتین اہلکار پولیس میں شامل

0
129

پولیس ٹریننگ کالج سہالہ راولپنڈی میں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد826 مرد و خواتین اہلکار پولیس میں شامل

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 226 لیڈی اہلکاروں جبکہ 600 مرد اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

آئی جی پنجاب نے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں سے خطاب کیا۔

پولیس فورس میں شامل ہونے والے اہلکار دیانتداری، لگن اور تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان۔

دوران تربیت اہلکاروں کو بہترین ماحول میں ماہر انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی ہے۔ راؤ سردار علی خان

پولیس ایک نوبل پروفیش ہے، اپنی نوکری کو ڈیوٹی نہیں بلکہ عبادت اور خدمت سمجھ کر کرنے کا عزم کریں۔ آئی جی پنجاب

پولیس اسٹیشن میں آنے والے شہریوں سے ہمیشہ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ آئی جی پنجاب

جرائم کے خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ آئی جی پنجاب

پولیس کا امیج بہتر بنانے میں آپ کا بنیادی کردار، کرپشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔ آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس میں لیڈی اہلکاروں کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب نے ریکروٹ کلاس کورس میں شامل اہلکاروں کو بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پرکمانڈنٹ سہالہ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاس ہونے والے جوانوں نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی۔

آئی جی پنجاب نے دوران ٹریننگ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

اہلکاروں کو دوران تربیت جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق 9 مہینے دورانئے پر مشتمل بہترین تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ کمانڈنٹ سہالہ غلام رسول زاہد

کورس کے دوران اہلکاروں کو اسلحہ ہینڈلنگ اور فیلڈ ڈیوٹی کیلئے درکار تمام مہارتوں کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔ کمانڈنٹ سہالہ

پولیس کالج سہالہ اب تک 96000 سے زائد افسران و اہلکاروں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم۔کر چکا یے ۔ کمانڈنٹ سہالہ

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اہلکاروں نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن عامہ کے قیام کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کا حلف لیا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کمانڈنٹ پنجاب پولیس کالج سہالہ غلام رسول زاہد، ڈپٹی کمانڈنٹ سہالہ اشفاق احمد، آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان،سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک،ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض، ایس پی سی آئی اے طارق محبوب ، ایس پی امبرین علی سمیت دیگر افسران کی شرکت۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here