پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بارہ کہو کے علاقے میں صحافی مطیع اللہ جان کی رہائش گاہ آمد

0
797

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرکے ان کے اغواء اور تشدد پر مذمت کی

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرکے ان سے اظہار یکجہتی کا بھی اظہار

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صحافی مطیع اللہ جان کا ان کے اغواء پر فوری آواز بلند کرنے کے حوالے سے اظہار تشکر

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صحافی مطیع اللہ جان نے سنسرشپ اور صحافیوں کی بیروزگاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صحافی مطیع اللہ جان کے علاوہ صحافی عمرچیمہ اور صحافی اعزاز سید نے بھی ملاقات کی

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ فرحت اللہ بابر اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بھی صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کی

اسلام آباد: جو صحافی حکومت پر تنقید کرے، اسے نوکری سے نکلوادینا افسوس ناک ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: اب تو یہ فاشسٹ حکومت ویب چینلز پر حکومتی نااہلیوں کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں کو بھی برداشت نہیں کررہی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت اتنی کمزور ہے کہ کسی بھی صحافی کے ایک تنقیدی ٹویٹ سے بوکھلا جاتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت کورٹ بیٹ رپورٹرز زیادہ حکومتی دباؤ کا شکار ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی ہر دور میں میڈیا کی آزادی کے لئے لڑی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان کے میڈیا ورکرز کو ہم کسی حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here