پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

0
243

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

نائجر میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ملاقات اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کا موقع ملا مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان کی طرف سے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی حکومت کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستانیوں کی کثیر تعداد گذشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں مقیم ہے اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے بہت سے مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

نیامے ڈیکلریشن میں او آئی سی کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اصولی موقف کا اعادہ قابلِ تحسین ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر سعودی عرب کی حمایت کے شکرگزار ہیں وزیر خارجہ

پاکستان خلیجی خطے میں تنازعات کے پر امن حل کی کاوشوں کو سراہتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان، اتحاد امہ پر کامل یقین رکھتے ہوئے مسلم ممالک کے درمیان دو طرفہ معاملات کو پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم 2021 کے آغاز میں، ریاض میں متوقع ، پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل (SPSCC) کے دوسرے اجلاس کے انعقاد کے منتظر ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

فاٹف فورم پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت خوش آئند ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here