پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی سمگلنگ کے خلاف کاروائی ۔

0
209

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز نےکھلے سمندرمیں روٹین پیٹرولنگ کرتے ہوۓ ال سمیر نامی مشکوک کشتی کو 9 سمگلروں سمیت تحویل میں لیا ۔ اس کشتی سے 25,000 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا جو کہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان لایا جا رہا تھا ۔
کشتی کوسمگلروں سمیت مزید قانون کاروائی کے لئے پاکستان کسٹم پریوینٹو کے حوالے کر دیا گیا –
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی واحد بحری قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے جس کو پی ایم ایس اےایکٹ کے تحت یہ ذمہ داری بھی دی گئی ہےکہ وہ سمندر میں اسمگلروں کا تعاقب کرنے کے بعد کیفرکردار تک پہنچائے۔ محدود وسائل اور رف سمندر ہونے کے باوجود پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اپنے فرایض احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here