پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹم انٹیلی جنس کی منشیات کے خلاف بڑی مشترکہ کارروائی ۔

0
520

کراچی

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹم انٹیلی جنس کی منشیات کے خلاف بڑی مشترکہ کارروائی ۔ جس میں کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاعات فراہم کیں ۔ اس آپریشن کے دوران کھلے سمندر میں پاکستانی خصوصی معاشی زون میں منشیات کی بھاری مقدار پکڑی گئی ہے ۔ آپریشن کے دوران ایک مشکوک کشتی سے کھلے سمندر میں تقریبا 2040 کلو گرام حشیش بر آمد کرلی ہے ۔ بین الاقوامی منڈی میں اس منشیات کی قیمت لگ بھگ 816 ملین پاکستانی روپے ہے ۔ برآمد کی گئی منشیات کو مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لئے پاکستان کسٹم انٹیلی جینس کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔
۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹم انٹیلی جنس کا کامیاب آپریشن جس کے نتیجے میں منشیات برآمد کی گی ، اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم چوکس ہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی اور مقاصد کے لئے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے میں پرعزم ہیں ۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی سمندر میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لئے اپنے قومی فرائض اور ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here