پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2انتہائی مطلوب دہشت گرد کو مقابلے کے دوران ہلاک کیا

0
387

۔ پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ اور عدنان شبیر عرف قاری کو مقابلے کے دوران ہلاک کیا۔ محمد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ کی گرفتاری پر سندھ گورنمنٹ کی طرف سے 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا جبکہ عدنان شبیر عرف قاری کالعدم تنظیم کا انتہائی خطرناک دہشتگرد تھا، ہلاک دہشتگرد بم دھماکوں، بینک ڈکیتی، فرقہ وارانہ دہشتگردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی متعدد ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔
2۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 19/18 اگست 2020 ؁ء کی رات رینجرز انٹیلی جنس اور سی ٹی ڈی پولیس کو خفیہ ذرائع سے معلومات موصول ہوئی کہ TTP استاد اسلم گروپ کے انتہائی خطرناک دہشتگرد رئیس یار محمد گوٹھ بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ میں موجود ہیں۔جس پر پاکستان رینجرز کے شاہین گروپ اور سی ٹی ڈی پولیس انتہائی مہارت کے ساتھ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بند ی کی اور 19/18 اگست 2020 ؁ء کی درمیانی رات ضلع غربی کے علاقہ رئیس یار محمد گوٹھ بلدیہ ٹاؤن میں دہشتگروں کی گرفتاری کیلئے محاصرہ کیا جیسے ہی دہشتگردوں کو فورسز کی پیش قدمی کا علم ہوا انہوں نے فورسز کے اوپر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ دہشتگردوں کو میگا فون کے ذریعے بار بار ہتھیار پھینکنے کا اور گرفتاری دینے کا کہاگیا لیکن انہوں نے اپنی فائرنگ جاری رکھی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد محمد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ اور عدنان شبیر عرف قاری ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں سے دو عدد SMG، دو عدد 9mm پسٹل، ایمونیشن اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ دونوں ملزمان حال میں ہی افغانستان سے کراچی آئے تھے او ر کراچی میں بڑی دہشتگردی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:۔
الف۔ *محمد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ*
1۔وزیر ستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے لئے مائنز، IEDs اور بم تیا ر کرتا تھا اور مختلف دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا۔
2۔27مارچ 2015کو تھانہ شاہ لطیف کے علاقہ مرغی خانہ قائد آباد میں نیشنل ہائی وے پر پولیس وین کو بلاسٹ کرنے میں ملوث تھا جس میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 15 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
3۔ 12اکتوبر2014 میں تھانہ مدینہ کالونی کے علاقہ مین حب ریور روڈپاڑہ بلدیہ ٹاؤن میں رکشہ میں نصب بم دھماکے میں ملوث تھا جس میں چار افراد زخمی ہوئے تھے۔
4۔19 جون2010 کو تھانہ سٹی کورٹ کے علاقہ میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے سٹی کورٹ کے اندر حملہ کر کے شکیب ولد مدثر، مراد شاہ ولد آدم شاہ، وزیر ولد طاؤس اور مرتضیٰ ولد عنایت کو پولیس کسٹڈی سے چھڑواکر لے گئے تھے۔ اس کاروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہواتھا۔
5۔ دہشتگرد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ متعدد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
ب۔ *عدنان شبیر عرف قاری*
1۔دہشتگرد عدنان شبیر عرف قاری انتہائی ٹریننگ یافتہ اور لشکر جھنگوی نعیم بخاری، فاروق بھٹی عرف تایا، صابر منا، اسحاق بوبی، عاصم کیپر ی، رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ اور شاہ جہاں برمی کا انتہائی قریبی ساتھی تھا۔
2۔ اگست 2015 میں جی ایریا سیکٹر 50/B کورنگی ساڑھے پانچ نمبر میں واقع حنیف نہاری ہوٹل پر پولیس اہلکاروں ASI عقیل احمد، PC محمد جمیل،PC محمد انور اور PC محمد اخترکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
3۔2014 میں کورنگی نمبر ڈھائی پر HC انور جعفری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
4۔2014 میں ضیاء کالونی کورنگی سیکٹر 32A لنک روڈ پر پولیس اہلکار ASI محمد یوسف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اس کے علاوہ دہشتگرد متعدد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیوں میں ملوث تھا۔
3۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ جرائم کی بر وقت روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں رینجرز اور پولیس کا ساتھ دیں اور کسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لا ئن 1101، قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار Whatsapp نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here