پاکستان ریلوے کی جانب سے اپنے مسافروں کے لیے عید کے دن ، سپیشل عیدی کا اعلان

0
1312

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسافروں کے شکریہ کے ساتھ کیا عید پر بڑا اعلان

عید کے روز سفر کرنے والے مسافروں کو تمام ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی

پاکستان ریلوے کا عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر *5سپیشل* *ٹرینیں* چلانے کااعلان۔

* وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری ۔

پہلی سپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 2 جون کو صبح 10.45 بجے پشاور کے لئے روانہ ہو گی۔ترجمان پاکستان ریلوے۔

دوسری عید سپیشل ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن 11.30 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی ۔ترجمان پاکستان ریلوے۔

* تیسری سپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی۔ترجمان پاکستان ریلوے۔

* چوتھی سپیشل 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ کے لئے روانہ ہو گی۔ترجمان پاکستان ریلوے۔

* پانچویں سپیشل ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام چھ بجے کراچی کینٹ کے لئے روانہ ہو گی۔ترجمان پاکستان ریلوے۔

عید سپیشل ٹرینوں کی *بکنگ کل 29 مئی سے شروع ہوجائے گی* اور ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here