بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے

0
732

پارلیمانی سکریٹری براے اطلاعات بلوچستان بشری رند کی اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس

*بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، بلوچستان کی موجودہ حکومت وزیر اعلی جام کمال کی قیادت میں صوبے میں تعمیر و ترقی، سیاحت کے فروغ سمیت انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ پی ڈی ایم ملک میں افراتفری چاہتی ہے ، قوم بے پی ڈی ایم کے بیانئے کو مسترد کر دیا ۔بشری رند*

پارلیمانی سکریٹری براے اطلاعات بلوچستان بشری رند نے اسلام آباد پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے گزشتہ روز مچھ بولان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ بلوچستان میں اس طرح کی تمام کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے ۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں ہزارہ کمیونٹی کیساتھ ہیں ۔ وزیر اعلی جام کمال کی ہدایت پر اس واقع کی تحقیقات جاری ہیں شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاے گا ۔بھارت اور دیگر پاکستان دشمن عناصر اس طرح کی کاروائیوں سے سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ۔
پی ڈی ایم پر بات کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ

ملک میں پی ڈی ایم افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ۔2 سال کی حکومت پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے ۔ ن لیگ اور دیگر جماعتوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ۔ بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کا کردار بھی انتہائی مایوس کن رہا ۔ بلوچستان میں ماضی میں صرف جنرل پرویز مشرف کے وقت پر ترقیاتی کام ہوے ۔
پی ڈی ایم عوام میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا باعث بن رہی ہے ۔ ہماری حکومت نے آ کر بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا ۔
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔
ہماری حکومت نے بلوچستان میں سیاحت کی فروغ کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں
ہم نے زراعت ، صحت، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں تاریخی اقدامات کئے ہیں ۔
بلوچستان میں ڈیٹ پروسسنگ پلانٹ لگایا ہے ۔ تا کہ بلوچستان کی کجھور کو پروسیس کر کے ایکسپورٹ کیا جا سکے ۔ پہلی بارصوبے میں نادار مریضوں کے لئے
بلوچستان میں ہیلتھ انرولمنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا یے ۔ جسکے تحت غریب مریضوں کو کینسر جیسے موذی امراض کا علاج بھی حکومتی اخراجات پر کروایا جا رہا ہے ۔
بلوچستان میں زراعت کو فروغ دینے کے لئے بلوچستان میں 22 ڈیمز بنا رہے ہیں ۔
کچھی کینال پر دوبارہ کام شروع کیا ہے ۔
کوسٹل بیلٹ کی ڈویلپمنٹ پر موجودہ حکومت کی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔
کوسٹل بیلٹ کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔
کوسٹل بیلٹ میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں ۔ بلوچستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے ۔ہم نے کوشش کی کہ بلوچستان کی لوکل گورنمنٹ کو فنڈز دئیں تا کہ لوکل گورنمنٹ مضبوط ہو
لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کر رہے ہیں ۔
کریمہ بلوچ کے معاملے پر بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ
کریمہ بلوچ کے معاملے پر ریاست پاکستان کو بے جا الزامات دئیے گئے ۔
کنیڈین پولیس نے اپنی رپورٹ
میں کہا کہ کریمہ بلوچ کی موت قدرتی ہے ۔
ایک عورت کی موت پر سیاست قابل افسوس ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ
بلوچستان عوامی پارٹی نے سب سے زیادہ فنڈز اپوزیشن جماعتوں کو دیا ۔
کوئٹہ شہر کی حالت بہتر کرنے پر ہمارا فوکس ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here