اسلام آباد۔ 11 اگست

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں ایران کے سفیر عزت مآب سید محمد علی حسینی سے ملاقات

پاکستان اور ایران کے درمیان ریل کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بات چیت

پاکستان ریلوے کوئیٹہ، تافتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبیلیٹی سٹڈی مکمل کر چکا ہے۔شیخ رشید احمد

کوئیٹہ- تافتان ٹریک کی اپ گری ڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہونگے۔ پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمدورفت اور تجارت میں اضافہ ہو گا۔شیخ رشید احمد

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت منظور ہونے والے ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئیگا۔شیخ رشید احمد

خواہش ہے سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان ریل تعاون کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔شیخ رشید احمد

اکنامک کوورڈینیشن آرگنائیزیشن (ای سی او) کے تحت پاکستان-ایران-ترکی فریٹ ٹرین کے حوالے سے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی سفیر

پاکستان ریلوےاورایران ریل کے درمیان شراکت داری کے باہمی منصوبوں میں تیزی لانے کے لئے چیرمین ریلوے کی سربراہی میں کمیٹی کا قیام۔

ایرانی سفیر نے شیخ رشید احمد کو ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عزت مآب محمداسلامی کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

یوم آزادی پاکستان پر وزیر ریلوے کو پیشگی مبارکباد دی۔