وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانیہ کے پاکستان میں سفیر عزت مآب ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

0
264

اسلام آباد۔ 21 اپریل

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانیہ کے پاکستان میں سفیر عزت مآب ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

پاکستان برطانیہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

وزیر داخلہ کا ڈیوک آف ایڈم برگ، پرنس فلپ کی وفات پرافسوس کا اظہار؛ شاہی خاندان سے اظہار تعزیت

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان وطن واپسی اور مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدوں پر پیش رفت کا جائیزہ

ملاقات میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ممکنہ پاکستان واپسی پر بھی بات چیت

پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کو کرونا کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر گفتگو

مجرمان کی حوالگی اور وطن واپسی کے معاہدوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق

معاہدے دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں ہیں۔پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر داخلہ اور برطانوی سفیر کا اتفاق

پاکستان کیFATF روڑمییپ علمدرآمدگی پر کارکردگی بہت شاندارہے۔ برطانوی سفیر

ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر برطانیہ پاکستان کی مکمل حمایت کریگا۔ برطانوی سفیر

پاکستان نے FATF روڑمیپ پر 27 میں سے 24 نکات پر مکمل عمل کیا ہے۔شیخ رشید احمد

برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔شیخ رشید احمد

پاکستان کو کرونا کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر ہم ہمیں بہت تشویش ہے۔ شیخ رشید احمد

برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ شیخ رشید احمد

ہمسایہ ملکوں میں کرونا زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے؛ پاکستان سے سلوک امتیازی ہے۔ شیخ رشید احمد

کرونا میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ یکسر امتیازی نہیں۔حالات کے مطابق ہے۔برطانوی سفیرکی وضاحت

پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ برطانوی سفیر

پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں میں کرونا مثبت کی شرح بھی خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ برطانوی سفیر

کرونا کیسز مثبت ہونے کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے حالات کا جائیزہ لیتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالا۔برطانوی سفیر

برطانوی سفیر کی وزیر داخلہ کو رمضان کی مبارکباد۔نیک خواہشات کا اظہار

ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here