وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ، نور خان ایئربیس پر قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات

0
990

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ، نور خان ایئربیس پر قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے قطری ہم منصب کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات اور قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ ء پاکستان کے حوالے سے تبادلہ ء خیال ہوا

امیر قطر آج دو روزہ دورے پر پاکستان تشریف لا رہے ہیں-دو ہزار تیرہ میں اقتدار سنبھالنے کے بعد امیر قطر کا یہ دوسرا دورہ ء پاکستان ہے ۔

قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے قطری وزیر خارجہ

پاکستان اور قطر کے تعلقات ہمیشہ قریبی اور دوستانہ رہے ہیں ۔ پاکستان قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی

رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے قطر کا دورہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے قطر کی قیادت سے بات چیت ہوئی۔مخدوم شاہ محمود قریشی

قطر میں ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد پاکستانی قطر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں – قطر میں مقیم یہ پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی

دو ہزار بائیس کے فیفا ورلڈ کپ کےلیے قطر پاکستان سے ایک لاکھ سے زائد افرادی قوت درآمد کرنے کا خواہاں ہے قطری وزیر خارجہ

قطر پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زائد سطح تک پہنچ چکا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے میں باہمی تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی

امیر قطر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ۔مخدوم شاہ محمود ٹ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here