وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ہندوستان سرکار کو کھلا چیلنج

0
160

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ہندوستان سرکار کو کھلا چیلنج

میرا بھارت سرکار کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات پر، دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں کی رائے لینے کیلئے “آزادانہ ریفرنڈم” (Opinion Poll) منعقد کروائے-مخدوم شاہ محمود قریشی

اس ریفرنڈم کے نتیجے میں اگر دنیا بھر کے کشمیری ان یکطرفہ اقدامات کو مسترد کر دیں تو ہندوستان کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنا ہو گی – مخدوم شاہ محمود قریشی

ہندوستان کا خیال تھا کہ 5 اگست 2019 کے اقدامات سے انہیں پذیرائی ملے گی جبکہ نتائج اس کے برعکس برآمد ہوئے، مخدوم شاہ محمود قریشی

تمام کشمیری ان اقدامات کے خلاف متحد ہو گئے، مخدوم شاہ محمود قریشی

وہ کشمیری جو گذشتہ ادوار میں بھارت سرکار کے ساتھ اقتدار میں شریک رہے انہوں نے بھی ان اقدامات کو مسترد کردیا، مخدوم شاہ محمود قریشی

24 جون کو ہندوستان کی جانب سے کانفرنس بلانے کا اعلان، اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ “سب اچھا نہیں ہے”

اس وقت افغانستان کی صورتحال تشویشناک ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

ایک ہمسایہ ہونے کے ناطے ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام ہو ،مخدوم شاہ محمود قریشی

کہا جا رہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی صاحب نے اپنے آرمی چیف، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو تبدیل کیا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

ان حالات میں یہ تبدیلیاں اس بات کا اشارہ دیتی ہیں کہ وہ خود حالات سے مطمئن دکھائی نہیں دیتے، مخدوم شاہ محمود قریشی

میری ترکی میں افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ

ان کا نکتہء نظر سن کر میری پریشانی میں اضافہ ہوا، وزیر خارجہ

افغانستان کی داخلی صورت حال تشویشناک ہے – وہاں کوئی ربط اور اتحاد دکھائی نہیں دیتا، مخدوم شاہ محمود قریشی

مذاکرات کیسے کرنے ہیں اس پر بھی اتفاق نہیں، وزیر خارجہ

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے 60 فیصد انخلاء کے بعد بھی اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار رہتے ہیں تو یہ امر تشویش کا باعث ہے ، مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان، امن میں شراکت داری کیلئے تیار ہے اور تیار رہیگا – ہم کسی تنازعہ (conflict ) کا حصہ نہیں بنیں گے، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم امن کاوشوں میں دنیا کے ساتھ ہیں – افغانستان کے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں، اور کرتے رہیں گے، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم افغانستان کی تعمیر نو، افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی سمیت سب موضوعات پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن وہاں کی محاذ آرائی کا حصہ نہیں بن سکتے ، مخدوم شاہ محمود قریشی

دنیا ہم سے توقعات لگاتی ہے لیکن ہمیں اپنے فیصلے اپنے ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کرتے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پچھلی دہانی میں برسر اقتدار رہنے والی دونوں سیاسی جماعتوں کی لوٹ کھسوٹ، آئی ایم ایف کے پاس دھکیلنے کی موجب بنی، مخدوم شاہ محمود قریشی

پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی خود برد نے پاکستان کو کنگال کیا، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم نے بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے – مخدوم شاہ محمود قریشی

پچھلے تین سالوں کے دوران ہماری حکومت نے بہت سے اقدامات اٹھائے جو آسان نہیں تھے، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم نے اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کو ترجیحات میں شامل کیا ، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہماری حکومت کی اقتصادی ترجیحات کو سراہا جا رہا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

تاجر، سرمایہ کار، صنعت کار اور کاشتکار، رواں سال کے بجٹ سے مطمئن دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ انہیں امید کی کرن دکھائی دے رہی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

“گرے لسٹ “کا تحفہ بھی ہمیں مسلم لیگ نون نے دیا، مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب اقتدار میں آئی تو پاکستان گرے لسٹ میں جا چکا تھا، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم ان مضمرات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی

آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے جو اقدامات ہماری حکومت نے اٹھائے وہ گذشتہ کسی حکومت نے نہیں اٹھائے، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اٹھائے گئے 27 نکات پر عملدرآمد مکمل کر چکے ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی

اب پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا، مخدوم شاہ محمود قریشی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here