وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارتِ خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے

0
389

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارتِ خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے

14 نومبر کو میں نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسی کمرے میں پریس کانفرنس کی اور ڈوزئیر کے زرععے دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے وزیر خارجہ

اس ڈوزئیر میں ہم نے بتایا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی طرف سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

سیکرٹری خارجہ نے اس ڈوزئیر سے متعلق پی 5 ممالک کو بریف کیا وزیر خارجہ

اس کے ساتھ ساتھ او آئی سی کے اہم ممالک اور یورپی یونین کے اہم ممالک کے ساتھ شئر کیا مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم نے اپنے سفارت خانوں کو بھی اس ڈوزئیر کی تشہیر کا ٹاسک دیا ہے وزیر خارجہ

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ “یورپی یونین ڈس انفولیب” نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ہندوستان کی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کو بے نقاب کیا ہے وزیر خارجہ

رپورٹ میں بھارت کی طرف سے گذشتہ 15 سالوں میں کیے گئے آف لائن اور آن لائن آپریشنز کا تفصیلی تذکرہ کیا ہے وزیر خارجہ

بھارت اپنے اسٹریٹیجک مفادات کو پورا کرنے کیلئے یہ جعلی کاروائیاں کر رہا تھا وزیر خارجہ

رپورٹ کے مطابق 116 ممالک میں 750 جعلی میڈیا ویب سائٹس چلائے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے وزیر خارجہ

بھارت کی جانب سے چلائے جانے والے اس جعلی نیٹ ورک میں اقوامِ متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کے ساتھ کام کرنے والی 10 این جی اوز اور 550 جعلی ویب سائٹس، جعلی شناخت کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے وزیر خارجہ

بھارت مختلف ممالک میں جعلی مظاہروں کا ناٹک رچاتا رہا وزیر خارجہ

بھارت نے جعلی پارلیمانی گروپ تشکیل دے
“فرینڈز آف گلگت بلتستان ”
اور فرینڈز آف بلوچستان جیسے نیٹ ورک بنایے گیے وزیر خارجہ

ان کا مقصد یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو غلط معلومات کے زریعے گمراہ کرنا ہے وزیر خارجہ

بھارت ہائبرڈ وار پر عمل پیرا ہے ہم دنیا کو بھارت کے مزموم مقاصد سے آگاہ کرتے آ ریے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

حالیہ رپورٹ نے ہمارے تحفظات اور خدشات پر تصدیق کی مہر ثبت کی وزیر خارجہ

حتی کہ بعض یورپی پارلیمینٹیرینز کو بھی دھوکہ دہی سے اس نیٹ ورک میں الجھانے کی کوشش کی گئی ہے وزیر خارجہ

ہندوستان سے جعلی میگزین EPtoday.com کے شایع ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا اس میگزین کے ساتھ فرضی این جی اوز، تھنک ٹینکس اور جعلی کمپنیوں کی شمولیت ظاہر کی گئی تھی وزیر خارجہ

ابتدائی تحقیقات سامنے آنے پر EPtoday.com کو منظر سے ہٹا دیا گیا لیکن بھارت آج بھی EUchronicle.com کے نام سے اپنی مذموم سازش کو جاری رکھے ہوئے ہے وزیر خارجہ

رپورٹ کے مطابق بھارت غلط معلومات ان جعلی ویپ سائنس کے ذریعے نشر کرتا جسے ہندوستان کی نیوز ایجنسی ANI بڑے پیمانے پر آگے پھیلاتی وزیر خارجہ

ہمیں تشویش ہے کہ ANI جیسی بھارتی نیوز ایجنسیاں بین الاقوامی میڈیا گروپس کے ساتھ بھی فیک معلومات شئر کرتی رہی اس رپورٹ کے بعد انہیں بھی اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

یہ ایک مذموم کمپین شروع کی گئی ہے جس میں پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فرضی کہانیاں گھڑی جا رہی ہیں وزیر خارجہ

فاٹف میں ہم نے 21 نکات پر مکمل عمل کیا لیکن ہمیں بھارت مسلسل بدنام کرنے کی کوششیں کرتا رہا وزیر خارجہ

ہندوستان نے پاکستان مخالفت بیانیے کی ترویج کیلئے کس طرح پرائیویٹ فنڈز کے ذریعے بعض یورپی ممبران پارلیمنٹ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزٹ کروائے وزیر خارجہ

بھارت نے EPtoday.com کے جعلی میگزین کے ذریعے غلط معلومات پھیلانا شروع کیا تحقیقات سامنے آنے پر انہوں نے اسے EPtoday.com کے نام سے بدل دیا معید یوسف

مادی شرما، 39 ممبر یورپی وفد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کروانے میں پیش پیش تھیں تاکہ یہ تاثر دیا جائے کہ مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے معید یوسف

انہوں نے یورپی پارلیمینٹرینز کو دھوکہ دہی سے اس نیٹ ورک میں الجھایا معید یوسف

پہلے یہ جعلی نئٹ ورک 65 ممالک میں تھا جو بعد میں 116 ممالک تک پھیلا دیا گیا معید یوسف

آپ دیکھیں کہ یہ ریاست کس طرح جعلی بیانیے کی تشہیر میں میں مصروف ہے معید یوسف

رائٹرز ایجنسی نے کہا کہ ہمارا ANI کے ساتھ معاہدہ ہے لہزا وہ ایسا مواد شائع کریں گے جو اے این آئی بھجوایے گی معید یوسف

فوت شدگان کے نام استعمال کر کے ان سے پاکستان کے خلاف تقاریر کروائی گئیں معید یوسف

یہ ہم نہیں کہہ رہے آج یہ غیر جانبدار رپورٹ کہہ رہی ہے معید یوسف

یورپی پارلیمنٹ کے لیٹر ہیڈز کو جعلی طور پر استعمال کیا گیا معید یوسف

اس 80 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ تمام عوامل کو کور کرنے سے قاصر ہے معید یوسف

سری واستوا نامی بھارتی شخص اس ساری جھوٹی کمپین کے روح رواں ہیں معید یوسف

افسوسناک بات یہ ہے کہ کچھ پاکستانی بھی ان کے پروگراموں میں شمولیت اختیار کرتے رہے معید یوسف

لوگوں کی شناخت چوری کی گئی جعلی کاغذات اور بین الاقوامی اداروں کے نام استعمال کیے گئے جو بین الاقوامی قوانین کے تحت قابلِ مواخذہ ہیں معید یوسف

گلگت سے جو آوازیں اٹھ رہی تھیں وہ ہم نے آپ کو پہلے بتایا کہ یہ آوازیں ان نیٹ ورکس سے اٹھائ جا رہی تھیں معید یوسف
میں وزیر خارجہ کے کردار کو سراہتا ہوں کہ وہ بھارت کے ان عزائم کو بے نقاب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں معید یوسف

ہمارا مقصد امن اور معاشی سیکورٹی ہے جبکہ یہ بھارتی نیٹ ورک ایسا جال بن رہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو اتنا بدنام کیا جائے تا کہ کوئی ہماری بات ماننے کیلئے تیار نہ ہو معید یوسف

ہم اقوام متحدہ مشینری اور ہیومن رائٹس کونسل سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ ان حقائق کو دیکھیں کہ کس طرح عالمی اداروں کو غلط طور پر استعمال کر کے جھوٹا بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے معید یوسف

ہم یورپی یونین حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان حقائق کا جائزہ لیں اور اس کی تحقیقات کروائی جائیں مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم اقوام متحدہ(ECOSOC ) اور ان کی این جی او کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حکومتوں کی سرپرستی میں چلنے والی جعلی این جی اوز کا مواخذہ کریں تاکہ آئندہ کوئی فرضی این جی او اہنے جعلی اور جھوٹے پراپگنڈے کو پھیلانے کیلئے اقوام متحدہ کا پلیٹ فارم استعمال نہ کر سکے مخدوم شاہ محمود قریشی

آج ہندوستان بین الاقوامی نظام کو غلط طور پر استعمال کر کے جعلی فورمز تشکیل دے رہا ہے جس کی فوری تحقیقات اور ان کے خلاف ایکشن کی ضرورت ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم یورپی یونین سے گذارش کریں گے کہ اس بھارتی فنڈڈ پاکستان مخالف پروپگنڈہ کا جائزہ لیں مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم بین الاقوامی میڈیا سے بھی گذارش کرتے ہیں کہ وہ ان حقائق کی روشنی میں اپنی ساکھ کو سامنے رکھتے ہوئے، حکمت عملی کا ازسر نو جائزہ لیں مخدوم شاہ محمود قریشی

بہت سی شخصیات جن کا نام اس جعلی نیٹ ورک نے استعمال کیا گیا انہوں نے معذرت کی وزیر خارجہ

ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یورپی پارلیمینٹیرینز اور عالمی اداروں کو جھوٹے پراپگنڈہ کے ذریعے گمراہ کر رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

بھارت، کی پالیسیوں اور ہندوتوا سوچ کے خلاف آوازیں بھارت کے اندر سے آٹھ رہی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

اس رپورٹ نے بھارت کے گھناؤنے عزائم کی قلعی کھول دی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here