وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سیکورٹی کونسل کے ممبر جنوبی افریقہ کی وزير خارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور ، ا سپین کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے متوقع اعلیٰ عہدیدار برائے امور خارجہ جوزف بوریل سے ٹیلیفونک رابطہ

0
1017

مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ ء خیال

ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

گزشتہ بارہ یوم سے کرفیو کے سبب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پورے خطے کے امن و امان کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں موبائل، انٹرنیٹ اور مواصلات کے تمام ذرائع بند کر دئے گئے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کو سیکورٹی کونسل کو لکھے گئے خط کے مندرجات سے آگاہ کیا

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس ساری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فورآ اپنے دیگر پارلیمنٹیرینز سے رابطہ کر کے جنوبی افریقہ کی پارلیمان سے متفقہ قرارداد لانے کا عندیہ دیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سپین کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے متوقع اعلیٰ عہدیدار برائے امور خارجہ جوزف بوریل سے ٹیلیفونک رابطہ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ ء خیال

ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہندوستان، کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

سپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں

سپین کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی طرف سے حتی المقدور کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here