وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

0
144

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

برلن میں آج یہاں موجودگی پر میں بے حد خوش ہوں۔ کورونا کی جاری عالمی وباءکے باوجود آمد پر جس گرمجوشی سے ہمارا استقبال کیاگیا ہے، اس پر میں وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہورہا ہے جب پاکستان اور جرمنی میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے 70 سال مکمل ہوئے ہیں جس کا لوگو(logo) پس منظر میں دکھائی دے رہا ہے۔

ہم جرمنی کے ساتھ نئے اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں

اس کیلئے باقاعدہ فریم ورک موجود ہے

پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس دلوانے میں جرمنی کی معاونت پر شکر گزار ہیں

ہم سب اس وقت کرونا عالمی وبائی چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں

میں 15 ملین ویکسین ڈوزز دیے جانے پر جرمن قیادت کا شکرگزار ہوں

ایف اے ٹی ایف پر معاونت پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے

چانسلر مارکل کی قیادت میں جرمنی نے ترقی کے بہت مدارج طے کیے

جرمن چانسلر کی وزیر اعظم عمران خان کو دورہ ء پاکستان کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہیں

وزیر اعظم عمران خان کرونا صورت حال میں بہتری کے بعد تشریف لائیں گے

افغان امن عمل میں جرمنی کا کردار قابل تحسین ہے

ہم ہرامن، مستحکم افغانستان کے خواہشمند ہیں

جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی صورتحال پر ہماری تفصیل سے گفتگو ہوئی

پاکستان امن کا خواہاں ہے

ہندوستان نے 5 اگست 2019 کے یک-طرفہ اقدامات کے ذریعے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرات سے دو چار کیا

ہندوستان کو مزاکرات کیلئے فضا سازگار بنانا ہو گی

جرمنی نہ صرف یورپی یونین بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک اہم ملک ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات گرمجوشی اور باہمی ہم آہنگی سے عبارت ہیں

۔جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ہم تمام شعبہ جات میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

وزیرخارجہ جناب ہائیکو ماس کے ساتھ آج کی نشست میں باہمی دلچسپی کے وسیع موضوعات زیرغور آئے۔

ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

ہم معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لا کر اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی پالیسی پر کاربند ہیں

آج ہم نے توانائی، ٹیکنالوجی کے تبادلے سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی

ہمیں اعتماد ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات میں قریبی تعاون کا ایک نیا باب کھلے گا۔

ہم تمام شعبہ جات میں کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ کے عزم پر کاربند ہیں۔
٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here