وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن سٹی منصوبے اور سنٹرل بزنس ڈویلپمنٹ منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

0
337

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن سٹی منصوبے اور سنٹرل بزنس ڈویلپمنٹ منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

وزیرِ اعظم کو راوی سٹی منصوبے پر اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ راوی سٹی منصوبے میں 5400 ایکڑ زمین حاصل کی جا چکی ہے جس کی مد میں ایوارڈ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ راوی سٹی منصوبے تک آسان رسائی کے لئے سترہ کلومیٹر سڑک تعمیر کی جا ئے گی ۔

ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے بتایا گیا کہ راوی سٹی میں 450 ایکٹر رقبے کو ایگری فارمز کے لیے مختص کیا جا چکا ہے۔

راوی سٹی میں سرمایہ کاری کے لئے نامور سرمایہ کار کمپنیوں کی جانب سے اظہار دلچسپی کیا گیا ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کو لاہور میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کے منصوبے میں اب تک پیش رفت کے حوالے سے بھی بریفنگ

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے دس ہزار درخت لگائے جائیں گے۔ اس وقت اس علاقے میں محض 1390 درخت ہیں۔ اس حوالے سے ایک ٹری میٹر قائم کیا جا رہا ہے جس میں لگائے جانے والے ہر درخت کا اندراج ہوگا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ علاقے کا فزیکل سروے مکمل کیا جا چکا ہے۔

منصوبے سے متعلقہ دیگر معاملات پر بھی اجلاس کو تفصیلی بریفنگ

وزیرِ اعظم نے راوی سٹی اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں منصوبوں کے نتیجے میں جہاں اربوں روپے کی معاشی سرگرمی پیدا ہوگی وہاں لاہور شہر کے مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں میں ماحولیات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے انہیں مسلسل آگاہ رکھا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here