وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی

0
485

وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک

اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی پیکیج کی منظوری

مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤےکار لانے کی ضرورت ہے: وزیرِ اعظم

سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے: وزیرِ اعظم کی وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو ہدایت