وزیرِ اعظم عمران خان نے ساہیوال میں صحت، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا.

0
359

*وزیرِ اعظم عمران خان کا ساہیوال دورہ*

وزیرِ اعظم عمران خان نے ساہیوال میں صحت، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا.

وزیرِ اعظم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں بین الاقوامی معیار کے کارڈیالوجی اور کارڈیک سرجری بلاک کا سنگِ بنیاد رکھ دیا.

بلاک کی تعمیر سے ساہیوال کے لوگوں کو مقامی سطح پر بین الاقوامی معیار کی علاج معالجے کی سہولیات میسر آسکیں گی.

مزید وزیر اعظم نے سالڈ ویسٹ سیگریگیشن، ٹریٹمنٹ اینڈ دسپوزل منصوبے کا افتتاح کیا. منصوبہ فضلہ اکٹھا کرنے کے بعد اسکو مختلف درجوں میں تقسیم کرکے بہتر طریقے سے تلف کرے گا. اسکے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم نے ساہیوال میں سالڈ ویسٹ مینجمٹ اکیڈمی کا بھی سنگِ بنیاد رکھا.

اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار کے قریب قائم کئے گئے لنگر خانے “سرائے قطب” کا بھی افتتاح کیا.

وزیر اعظم نے اس موقع پر ساہیوال میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت صاف پانی، نکاسی آب اور ماحولیاتی درستگی و پارکس کی تعمیر کیلئے 18 ارب کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا.

منصوبہ ساہیوال میں آئندہ 25 سال کیلئے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here