وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

0
1155

کوئٹہ :۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا جہاں انہیں متعلقہ شعبہ کے انچارج کی جانب سے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی، فرائض وافعال سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری شہریار تاج بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور سول سیکریٹریٹ کے تمام محکموں کے درمیان مربوط روابط کو مضبور بناکر سرکاری امور کی انجام دہی میں بہتری لائی جائے بالخصوص عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری طور پر متعلقہ محکموں کو بجھوایا جائے اور ان سے ہفتہ وار بنیاد پرپراگریس رپورٹ حاصل کی جائے اور مانیٹرنگ کے میکانزم کو فعال بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے اخراجات کم سے کم سطح پررکھنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی کارکردگی بہتر ہو گی تو اس کے اثرات دیگر محکموں پر بھی مرتب ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی صفائی کی صورتحال کی بہتری اور درختوں اور پودوں کی نشوونما اور نگہداشت کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے افسران واہلکاران کو محنت اورایمانداری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کی تلقین کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here