وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر گلگت پہنچیں گے۔

0
189

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر گلگت پہنچیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات کے دوران عوام نے جس طرح تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا اور گلگت بلتستان میں ان کی حکومت بنی، صوبائی حکومت علاقے کے لوگوں کی معیار زندگی بلند کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچیں گے اور علاقے کی ترقی کیلئے پیکج پیش کریں گے۔۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان انیس سو نوے کلومیٹر طویل خنجراب راولپنڈی فیز ون آپٹیکل فائبر کیبل کے منصوبے کا افتتاح کریں گے جو پاکستان چین کے اشتراک سے بچھائی جا رہی ہے۔۔۔۔

وزیر اعظم سی پیک کی آٹھ ہزار کلومیٹر طویل شاہراؤں کے ساتھ فیز ٹو آپٹیکل فائبر کیبل کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتالیس شہروں میں فائبر ٹو ہوم پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران گلگت بلتستان میں احساس کے تین بڑے پروگرام کا آغاز کریں گے۔۔۔

جن میں احساس نشو نماء، احساس سیکنڈری ایجوکیشن وظیفہ اور احساس ایک خاتون ایک اکاؤنٹ کے پروگرام شامل ہیں۔ احساس نشو و نماء کے مراکز تین ضلعوں دیامیر، استور اور کھرمنگ میں پہلے ہی کھول دیئے گئے ہیں۔ ۔۔۔

گلگت بلتستان کیلئے احساس چھتری تلے متعدد پروگرام دیئے جا رہے ہیں۔۔۔

احساس پروگرام کے تحت بلا سود قرضے گلگت بلتستان کے نو ضلعوں کیلئے اب تک ایک ارب چوبیس کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال گلگت بلتستان کے طلباء کو ایک ہزار ایک سو اٹہتر وظائف جاری کئے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم گلگت میں انکیوبیشن سنٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم دنیا کی مشکل ترین مقام کے ٹو بیس کیمپ میں آل سدپارہ کی یاد میں کونکورڈیا بی ٹی ایس کا افتتاح کریں گے۔

اپنے دورے میں وزیر اعظم دور دراز علاقوں سے رابطے قائم کرنے کیلئے کے حوالے سے آئی پی ۔وی سیٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔۔۔۔

*ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ہنزہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

گلگت بلتستان میں اولین امراض قلب 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔۔۔

وفاقی حکومت کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کےتحت جاری اس منصوبے پر پانچ ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

کے ٹو بیس کیمپ کنکورڈیا میں گلگت بلتستان حکومت اور ایس سی او کے اشتراک سے فور جی موبائل ٹاور کی تنصیب سے کے ٹو پر کوہ پیمائی کرنے والوں کو ٹیلی مواصلات کی سہولت میسر آئے گی۔

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ قدرتی ماحول کو متاثر کئے بغیر بابوسر اور خنجراب میں ماسٹر پلان کے تحت سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔۔۔۔

وزیر اعظم کی جانب سے ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت یو ایس ایف کا دائرہ کار کو گلگت بلتستان تک وسعت دی جارہی ہے اور جون تک گلگت بلتستان کیلئے فور جی لائسنس کی نیلامی کو یقینی بنایا جائے گا جس سے گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں فورجی کی بہترسہولت میسر آئے گی۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here