وزارتِ خارجہ میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات شروع

0
848

ازبکستان کے وفد کی قیادت نائب وزیراعظم الیور گنیف جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں

ازبکستان کے نائب وزیراعظم کے وفد میں سرمایہ کاری ، بیرون ملک تجارت اور ٹرانسپورٹ کے نائب وزرا شامل ہیں

ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات،اقتصادی و تجارتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال جاری

پاکستان اور ازبکستان کی قیادت کے مابین گزشتہ ملاقاتوں میں طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا

فریقین کا پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ تجارت کے حجم کو 300میلین ڈالر تک لے جانے پر اتفاق

ازبک نائب وزیراعظم کا دورہ ء پاکستان،دونوں ممالک کے مابین معاشی شراکت داری اور خطے کے روابط بڑھانے میں اہم کردار اداکرے گا۔مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان ، وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ازبک نائب وزیراعظم نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا

توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں ازبکستان کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان گہری اقتصادی پارٹنر شپ کا راستہ ہم وار ہوگا۔

۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here