نگران وزیراعلیٰ سندھ سے ڈپٹی سینیٹ چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی ملاقات صوبائی حکومت نے عام انتخابات کے منصفانہ انعقاد کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں،نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان

0
1198

کراچی (16 جولائی 2018): نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ سندھ کی نگران حکومت نے عام انتخابات کے منصفانہ انعقاد کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کے یکساں مواقع فراہم کیے اور مکمل سکیورٹی بھی دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا سے ملاقات دوران کیا جس میں صوبے میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ کیال کیا گیا۔ ملاقات میں نگران صوبائی و زیر کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انتخابات کے دوران حالات پر قابو اور امن و امان بحال رکھنے کیلئے صوبائی حکومت نے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات کے سلسلے میں اپنی انتخابی مہم چلانے میں سازگار ماحول فراہم کرتے ہوئے مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کی ہے۔ انھوں نے کچھ امیدواروں کی ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے کو پریشانی کا سبب قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ایک باشعور فرد ہونے کا ثبوت دیں اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here