وفاقی کابینہ کی جانب سے نئے نقشے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس نئے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دن یہی نقشہ پاکستان کا نقشہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو پاکستان کے نئے نقشے پر مبارکباد دی۔
دوسری جانب سینیٹ کا کشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس 5 اگست کو صبح ساڑھے 10بجے ہوگا۔