ضم شدہ قبائلی اضلاع میں الیکشن کے نتائج، آزاد امیدواروں کو 7 نشستوں پر برتری

0
1483

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

کے پی کے میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کیلئے پہلی بار الیکشن کا انعقاد ہورہا ہے۔
صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، شام 5 بجے پولنگ کا عمل ختم ہوا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کو 7، تحریک انصاف کو 4، جماعت اسلامی 2، جے یوآئی (ف) کو 2 نشستوں اور اے این پی کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔ 

غیر حتمی و غیر سرکاری ابتدائی نتائج

پی کے 100 باجوڑ 1

104 میں سے 77 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج
تحریک انصاف کے انور زیب خان 10916 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر
جماعت اسلامی کے وحید گل 8529 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 101 باجوڑ 2

103 میں سے 60 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج
جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 7005 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر
تحریک انصاف کے اجمل خان 5734 ووٹ کےساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 102 باجوڑ 3

131 پولنگ اسٹیشنز میں سے 56 کے نتائج
جماعت اسلامی کے سراج الدین 11101 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر
آزاد امیدوار خالد خان 6931 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

پی کے 103 مہند 1

 86 میں سے 82 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج
اے این پی کے نثار احمد 10314 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر
پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 10092 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 104 مہمند 2

 108 میں سے 24 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج
آزاد امیدوار عباس الرحمان 4958 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر
پی ٹی آئی کے سجاد خان 3432 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 105 خیبر 1

 110 میں سے 93 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج
آزاد امیدوار شفیق آفریدی 18100 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر
آزاد امیدوار شیرمت خان 6603 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 106 خیبر 2

89 پولنگ اسٹیشنز میں سے 47 کے نتائج
آزاد امیدوار بلاول آفریدی 8745 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر
پی ٹی آئی کے عامر محمد خان آفریدی 4514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

پی کے 107 خیبر 3

146 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے نتائج
آزاد امیدوار محمد شفیق 10139 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر
آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی 8250 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر

پی کے 108 کرم 1

135 میں سے 29 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج
جے یو آئی ف کے محمد ریاض 2291 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر
آزاد امیدوار جمیل خان 1596 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر

پی کے 109 کرم 2

130 میں سے 52 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج
پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں 12589 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر
آزاد امیدوار عنایت حسین 7816 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 110 اورکزئی

175 میں سے 103 پولنگ اسٹیشن کے نتائج
آزاد امیدوار سید غازی غازن 11651 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر
تحریک انصاف کے شعیب حسن 7294 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 111 شمالی وزیرستان 1

76 میں سے 12 پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ
تحریک انصاف کے محمد اقبال خان 2870 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر
جے یو آئی ف کے سمیع الدین 1386 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 112 شمالی وزیرستان 2

102 میں سے 55 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج
آزاد امیدوار میر کلام خان 5559 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر
جے یو آئی (ف) کے صدیق اللہ 4033 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

پی کے 113 جنوبی وزیرستان 1

139 میں سے 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج

آزاد امیدوار وحید خان 3114 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر
جے یو آئی (ف) کے حافظ اسلام الدین 2014 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 114 جنوبی وزیرستان 2

98 پولنگ اسٹیشنز میں سے 56 کے نتائج
تحریک انصاف کے نصیر اللہ خان 6278 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر
آزاد امیدوار محمد عارف 4952 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 115 سابقہ فرنٹیئر ریجنز

163 میں سے 38 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج
جے یو آئی (ف) کے محمد شعیب 5408 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر
پی ٹی آئی کے عابد الرحمان 4738 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here