شہباز شریف کی پریس کانفرنس کا تحریک انصاف کی جانب سے جواب

0
1337

شہباز شریف کی پریس کانفرنس کل لاہور میں پیش آنے والی خفت مٹانے کی کوشش ہے، فواد چوہدری

قوم خصوصاً اہل لاہور نے کل “چوروں” کی حمایت میں رچائے گئے تماشے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا، فواد چوہدری

نواز شریف اور انکی صاحبزادی ابوظبہی سے آکر اڈیالہ پہنچ گئے، شہباز شریف چیئرنگ کراس پر بھنگڑوں سے لطف اندوز ہوتے رہے، فواد چوہدری

شہباز شریف دھونس، لالچ، ترغیب اور دھمکیوں کے باوجود پوری ملک سے چار ہزار افراد اکٹھے نہیں کر سکے، فواد چوہدری

شہباز شریف نے کل بڑے بھائی کو “نواز تیرے جانثار، سب فرار، سب فرار” کا پیغام دیا، فواد چوہدری

انتخابی نتائج کے بارے میں شہباز شریف کی گفتگو شکست کا یقین چھپانے کو کوشش ہے، فواد چوہدری

ملک میں پہلی مرتبہ شفاف انتخابات کے آثار پیدا ہوئے ہیں تو شہباز شریف نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے، فواد چوہدری

ہمیشہ ایمپائرز ساتھ ملاکر کھیلنے والے اب میدان میں اترنے سے پہلے ہی گھبراہٹ کا شکار ہیں، فواد چوہدری

ایون فیلڈ کے بعد العزیزیہ اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں بھی شریفوں کا مزید گھناؤنا چہرہ سامنے آنے کو ہے، فواد چوہدری

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here