سید جا وید اکبر ، صدر ، اسلام آباد ہا ئی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صدر راولپندی ہائی کو رٹ بار ایسو سی ایشن اور دیگر وکلاء نے ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

0
1247

وفود نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کو وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور ملک میں قانون و انصاف کے فروغ کے لئے وزیر قانون کو اپنے تعاون کی مکمل یقین دہائی کروائی۔وفود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی بطور وفاقی وزیر قانون تقرری سے ملک بھر کی وکلاء برادری نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور وکلاء برادری کو ملک بھر کی عدالتوں میں درپیش مسائل اور بعض ججزکے ناروا رویے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف نے کہا کہ وکلاء برادری اور بار ایسوسی ایشنز کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی پر توجہ دینا ہو گی۔ وکلاء برادری جمہوریت کے فروغ کے لئے ہراول دستا ہے۔ ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے وفود کے مسا ئل کو چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے پیش کرنے کی یقین دہائی کروائی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here