سیالکوٹ واقعہ پر ہم سب متحد ہیں، انتہاءپسندی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں، چوہدری فواد حسین

0
159

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پریس کانفرنس

سیالکوٹ واقعہ پر ہم سب متحد ہیں، انتہاءپسندی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں، تمام سیاسی رہنما انتہاءپسندی کی حساسیت سے آگاہ ہیں، چوہدری فواد حسین

پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں معتدل مزاج کے لوگ ہیں، یہی پاکستان کے آگے بڑھنے کی امید ہے، چوہدری فواد حسین

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کی قیادت کو ٹیلیفون کر کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا، چوہدری فواد حسین

پاکستان کے عوام اور سیاسی قیادت نے سانحہ پر ردعمل کا اظہار کیا، بحیثیت قوم ہم انتہاءپسندی سے نمٹنا چاہتے ہیں، چوہدری فواد حسین

احسن اقبال، مصطفی نواز، مولانا فضل الرحمان کا سانحہ پر ردعمل اس بات کا اظہار ہے کہ ہمارے ہاں ایسی سیاسی لیڈر شپ موجود ہے جسے اس خطرے کا احساس ہے، چوہدری فواد حسین

پاکستان ایک پروگریسو ملک ہے، ہمارے ادارے اور جمہوریت مضبوط ہیں، چوہدری فواد حسین

سیاست تب ہوگی جب ہمارے ہاں امن و امان ہوگا، سیاست اور جمہوریت کے لئے امن ضروری ہے، چوہدری فواد حسین

کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو پروگرام میں 15 سے 25 سال کے نوجوان شامل ہیں، چوہدری فواد حسین

کامیاب جوان پروگرام اور وزارت بین الصوبائی پروگرام کا یہ شاندار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہے جس میں 6 ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، چوہدری فواد حسین

وزیراعظم مشعل جلا کر سپورٹس میلے کا آغاز کریں گے، چوہدری فواد حسین

ہر ڈویژن کو ریجن ڈیکلیئر کر کے ٹیمیں بنائی ہیں، تقریباً سات بڑے کھیل اس میں شامل ہیں، چوہدری فواد حسین

3300 نوجوانوں کے علاوہ 2700 لڑکیاں بھی اس پروگرام میں حصہ لے رہی ہیں جو خوش آئند ہے، چوہدری فواد حسین

ملک کی سیاست اور معیشت سمیت کھیلوں میں لڑکیاں برابر کی حصہ دار ہیں، چوہدری فواد حسین

اس ایونٹ سے پاکستان کے نوجوانوں کو مواقع میسر آئیں گے، چوہدری فواد حسین

جب ہماری سیاست اور معیشت میں تنزلی آئی تو سپورٹس بھی تنزلی کا شکار ہوئی، چوہدری فواد حسین

طویل عرصے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کارکردگی دکھا رہی ہے، چوہدری فواد حسین

ہماری اولمپکس کی کارکردگی پر بہت تنقید ہوئی تھی، ہاکی اور سکواش تقریباً ختم ہو گئی تھی، چوہدری فواد حسین

کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو پاکستان کے تحت پاکستان کے تمام ڈویژنز کو ریجنز ڈیکلیئر کر کے یہاں آنے کا موقع دیا گیا ہے، چوہدری فواد حسین

حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے نوجوانوں کے پیچھے کھڑی ہے، چوہدری فواد حسین

کھیل ہی واحد راستہ ہے جس سے ہم اپنی نوجوان نسل کو صحیح راستے پر گامزن کر سکتے ہیں، چوہدری فواد حسین

کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے آغاز پر معاون خصوصی عثمان ڈار اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، چوہدری فواد حسین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here