زاہد حفیظ کا وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب پر بیان

0
504

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب پر بیان

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس سے خطاب میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر پاکستان کا موقف وضاحت، جرات وتدبر اور بصیرت سے بیان کیا :ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر نئے پاکستان کی تعمیر کے اپنی حکومت کے وژن کو بیان کیا : ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم نے تنازعہ جموں وکشمیر کو مفصل اور مدلل انداز میں پیش کیا، بھارتی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی، کشمیریوں کے حقوق اور استصواب رائے کے حق کا وعدہ پورے کرنے پر زور دیا: ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم نے مسئلہ فلسطین، افغان عمل، اسلاموفوبیا، کورونا، سرمائے کی غیرقانونی منتقلی کے اثرات اور ان کے حل پر کھل کر بات کی: ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی، سلامتی کونسل میں اصلاحات اور بین الاقوامی امن وسلامتی جیسے اہم امور پرپاکستان کا موقف بیان کیا : ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم نے عالمی وعلاقائی مسائل سے متعلق پاکستان کی جانب سے ٹھوس تجاویز بین الاقوامی رہنماوں کے سامنے رکھیں: ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم عمران خان نے تنازعہ جموں وکشمیر کے حوالے سے بھارتی غیرقانونی ویک طرفہ اقدامات اور ریاستی دہشت گردی کو علاقائی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا: ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اس دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں: ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم نے پاکستان کی امن کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی جانب بڑھنے کا مشور دیا: ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم عمران خان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموںو کشمیر میں جاری غیرانسانی فوجی محاصرہ فوری طورپر ختم کرے: ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم نے بھارت پر زور دیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ماورائے عدالت شہادتوں کا سلسلہ فوری بند کرے: ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم نے بھارت پر زور دیا کہ محصور کشمیری رہنماوں اور نوجوانوں کو فی الفور رہا ، ذرائع ابلاع پر پابندیوں کو ختم اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے: ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پائیدار امن اور سلامتی ناممکن ہے : ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم نے زور دیا کہ اس دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے: ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم عمران خان نے نے بھارت میں اقلیتوں خاص طورپر مسلمانوں پر جاری مظالم کی بھی کھل کر مذمت کی، ہندتوا کے انتہاءپسندانہ نظریات کی سنگینی سے آگاہ کیا: ترجمان دفتر خارجہ

مسئلہ فلسطین پر وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کا اصولی موقف دوہرایا: ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان میں جاری امن عمل پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور امن عمل کی جلد تکمیل پر زور دیا :ترجمان دفتر خارجہ

اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لئے وزیراعظم نے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی تجویز پیش کی: ترجمان دفتر خارجہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here