روس کے وزیر خارجہ سرگئ لیوروف، وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

0
167

روس کے وزیر خارجہ سرگئ لیوروف، وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ائرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک خیر مقدم کیا

روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے

روسی وزیر خارجہ سرگئ لیوروف کل وزارت خارجہ تشریف لائیں گے

وزارت خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئ لیوروف روسی وفد کی قیادت کریں گے
ان مذاکرات میں کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

روسی وزیر خارجہ، وزیر اعظم عمران خان و دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے

توقع ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا یہ دورہ، پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو گا

پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات میں بتدریج وسعت آ رہی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان اور روس کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات ، دو طرفہ باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کا مظہر ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان اور روس کے مابین وفود کی سطح پر دو طرفہ مذاکرات، کل وزارت خارجہ میں ہوں گے

ان مذاکرات میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے

دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر بات چیت مذاکرات کا اہم حصہ ہیں

دونوں ممالک کے مابین افغان امن عمل کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ ء خیال ہو گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here