خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک افغان مذاکرات کیلئے افغانی وفد کی وزارت خارجہ آمد وزارتِ خارجہ پہنچنے پر سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے افغانی وفد کا استقبال کیا

0
1225

خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک افغان مذاکرات کیلئے افغانی وفد کی وزارت خارجہ آمد
وزارتِ خارجہ پہنچنے پر سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے افغانی وفد کا استقبال کیا

پاکستان اورافغانستان کے مابین امن واستحکام کی حکمت عملی (اے پی اے پی پی ایس) کا پہلا جائزہ اجلاس کچھ ہی دیر میں وزارتِ خارجہ میں منعقد ہو گا۔

سیکریڑی خارجہ جناب سہیل محمود پاکستانی جبکہ افغانی نائب وزیر خارجہ جناب ادریس زمان افغانستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مئی 2018 میں’ اے پی اے پی پی ایس‘ کا قیام عمل میں آیا تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جامع اور ادارہ جاتی ’فریم ورک‘ کے نظم میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔

ان مذاکرات میں ’سیاسی وسفارتی، دفاعی سطح پر تعاون، انٹیلی جنس تعاون، معیشت اور مہاجرین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے

فریقین کا خطے میں قیام امن کے لیے باہمی تعاون اور اعتماد سازی کے فروغ کے لئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق

اس اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے امور پر، اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا

فریقین کا دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here