وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات امد

0
131

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

وزیر خارجہ اس دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات ، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئینگے

وزیر خارجہ اس دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر کی وضاحت کریں گے

وزیر خارجہ کا یہ دورہ ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here