خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو

0
972

سعودی عرب میں آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز کا اجلاس ہے

سمٹ لیول میٹنگ کے لئے وزیر اعظم بھی تشریف لے جائیں گے

میں آج او آئی سی کے کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہو رہا ہوں -اس اجلاس میں او آئی سی سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی

یہ اجلاس اس لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ اس اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا جائیگا

ایک نیا امن منصوبہ جس کا تذکرہ ہو رہا ہے اس پر بات چیت ہوگی
ایران کی صورتحال ،جس میں کشیدگی اور تناؤ بڑھ رہا ہے اس حوالے سے بھی گفتگو کا امکان ہے

پاکستان اس اجلاس میں اپنا نکتہ نظر پیش کریگا

اس کے علاوہ سائیڈ لائنز پر میری ملاقاتیں کچھ وزرائے خارجہ کے ساتھ طے ہیں

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات ہو گی

کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس بھی متوقع ہے جس میں کشمیر رابطہ گروپ کے ممبران اپنا نقطہ ء نظر پیش کریں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here