حنیف عباسی کی نا اہلی ،این اے 60 میں انتخابات موخر

0
1387

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کی نا اہلی کے بعد راولپنڈی کےحلقے این اے 60 میں انتخابات موخرکردیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں دوبارہ الیکشن کے شیڈول کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔

الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہناہے کہ ایک امیدوار کے الیکشن سے باہر ہونے پر تمام جماعتوں کو یکساں مواقع نہیں مل رہے۔

حنیف عباسی کو عمر قید،کمر عدالت سے گرفتار ،الیکشن کیلئے بھی نا اہل سات دیگر ملزمان شک کے فاہدے پر بری، ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ رات11بجے سنایا گیا –

واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here