حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

0
272

حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

دوران ملاقات پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری بین الافغان مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال

وزیر خارجہ نے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار اور ان کے وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا

پاکستان، کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں گلبدین حکمت یار

خطے کا امن و استحکام، افغانستان میں مستقل امن سے مشروط ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان، خلوص _نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ افغان مسئلے کے دیرپا حل،کا واحد راستہ، افغانوں کو قابل قبول سیاسی مذاکرات ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

ہمیں خوشی ہے کہ آج عالمی سطح پر ، پاکستان کے موقف کو سراہا جا رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

بین الافغان مذاکرات، کی صورت میں افغان قیادت کے پاس، افغانستان میں امن کی بحالی کا ایک نادر موقع ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا مخدوم شاہ محمود قریشی

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق بھی اس ملاقات میں موجود تھے

حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا یہ دورہ، پاکستان اور افغانستان کے مابین وسیع تر دو طرفہ روابط کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کا اہم حصہ ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here