اینٹی نارکوٹکس پولیس ایران کے 4 رکنی وفد کا اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ

0
474

اینٹی نارکوٹکس پولیس ایران کے 4 رکنی وفد کا اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، ترجمان اے این ایف

ایرانی وفد کی قیادت اینٹی نارکوٹکس پولیس ایران کے سربراہ برگیڈئیر جنرل ماجد کریمی نے کی، ترجمان اے این ایف

پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز ملٹری نے قیادت کی، ترجمان اے این ایف

ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) نے اعلیٰ سطحی افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا، ترجمان اے این ایف

دورے کا مقصد خطے میں انسدادِ منشیات سے متعلق امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا تھا، ترجمان اے این ایف

وفد میں شامل عہدیداروں نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، ترجمان اے این ایف

منشیات کی روک تھام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان 1999 کی دستخط شدہ یاداشت کو صحیح معنوں میں نافذالعمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، ترجمان اے این ایف

انسدادِ منشیات کے لئے قائم کردہ باہمی و علاقائی نظام کو مزید مؤثر بانے پر زور دیا گیا، ترجمان اے این ایف

خفیہ معلومات کے بروقت تبادلے اور مشترکہ کارروائیوں کے دوران درپیش مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی گئی، ترجمان اے این ایف

تفتان سرحد پر رابطہ دفتر کے قیام اور مشترکہ منصوبہ بندی کے شعبہ کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا، ترجمان اے این ایف

ماضی میں دونوں ممالک کے تعاون کے نتیجے میں منشیات اور ممنوعہ کیمیائی مواد کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، ترجمان اے این ایف

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here