اینٹی نارکوٹکس فورس کے علاقائی کمانڈرز کا اجلاس

0
619

اینٹی نارکوٹکس فورس کے علاقائی کمانڈرز کا اجلاس، ترجمان اے این ایف

اجلاس اے این ایف ہیڈکورٹر راولپنڈی میں منعقد ہوا، ترجمان اے این ایف

اجلاس کی صدارت ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک ہلال امتیاز (ملٹری) نے کی، ترجمان اے این ایف

ڈی جی اے این ایف نے ادارے کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا، ترجمان اے این ایف

بلوچستان کے علاقے ماشکیل اور مری کے گاؤں مانگا میں حالیہ آپریشنز میں شہید ہونے والے اے این ایف کے جوانوں کے لئے فاتحہ پڑھی گئی، ترجمان اے این ایف

ڈی جی اے این ایف کی جانب سے مانگا آپریشن میں اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ملزم فیضان کی گرفتاری پر اے این ایف انٹیلیجنس اور فورس کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف نارتھ کو شاباش، ترجمان اے این ایف

ملزم فیضان کو اے این ایف انٹیلیجنس کی معلومات پر مظفر آباد، آزاد کشمیر سے پولیس نے منشیات اور اسلحے سمیت گرفتار کیا، ترجمان اے این ایف

گرفتار ملزم کی فائرنگ سے ایک اے این ایف اہلکار نائیک محمد اکبر شہید ہو گیا تھا، ترجمان اے این ایف

منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں، ڈی جی اے این ایف

مصنوعی و کیمیائی طور پر تیار کردہ منشیات نوجوان نسل کے لئے بڑا خطرہ ہیں، ڈی جی اے این ایف

تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، ڈی جی اے این ایف

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here