انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

0
141

آئی جی پنجاب نے شہید ڈی ایس پی مسعود احمد ہسپتال کا پولیس لائن میں افتتاح کیا

ہسپتال میں میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور لیبارٹری کی سہولیات فراہم کی گئ ہیں

آئی جی پنجاب نے راولپنڈی پولیس کے ایف ایم ریڈیو چینل کا بھی افتتاح کیا

چینل کی فریکونسی   ہوگی 88.6 FM

آئی جی پنجاب انعام غنی نے ارشاد شہید آڈیٹوریم میں پولیس افسران سے خطاب کیا، پولیس

کانسٹیبل سے لیکر آئی جی تک تمام پولیس افسران ہیں، کانسٹیبل کے لئےملازم کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا، آئی جی پنجاب

ایف آئی آر کے فوری اندراج کو یقینی بنایا جائے، ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا مظلوم سے زیادتی اور ظالم کی مددہے، آئی جی پنجاب انعام غنی

مقدمات کا اندراج انصاف کی فراہمی کی ابتداء ہے، آئی جی پنجاب انعام غنی

پنجاب میں پولیس فورس اور ان کے خاندان کے علاج و معالجہ کیلئے اعلیٰ معیار کے تین ہسپتال قائم کیے جائیں گے، آئی جی پنجاب انعام غنی

تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کیا جاۓ، شہریوں سے رویہ بہتر رکھنے سے ہی پولیس کا امیج بہتر ہو سکتا ہے، آئ جی پنجاب

قانون کی بالادستی و حکمرانی کےلیےقبضہ مافیا،منشیات فروشوں، گینگزسمیت دیگرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے، کرپشن اور استحصال کے معاملات کے علاوہ ہر جگہ فورس کے ساتھ کھڑا رہوں گا، آئ جی پنجاب انعام غنی

آر پی او راولپنڈی عمران احمر، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ڈی پی اوز اٹک، جہلم ،چکوال سمیت دیگر سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا

پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، دعا کی اور
شہداء گیلری کا دورہ کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here