اسکاوٹس ایسویسی ایسن کے زیر اہتمام پاکستان اسکاوٹس ہیڈکوارٹر میں سات روزہ بیٹرورلڈ فرم ورک پاکستان یکجہتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے

0
963

اسلام آباد : پاکستان اسکاوٹس ایسویسی ایسن کے زیر اہتمام پاکستان اسکاوٹس ہیڈکوارٹر میں سات روزہ بیٹرورلڈ فرم ورک پاکستان یکجہتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان بھر سے اسکاؤٹس شریک ہے کیمپ میں اسکاوٹس کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد، سکاؤٹس کے مختلف بیجز اورپروجیکٹ منجمینٹ کے بارے میں تربیت فراہم کی گئ اس کے علاوہ پائنرینگ اسکاوٹس لیڈرز کو ریفریش کورسز کروائے گئے تاکہ وہ نئے آنے والے اسکاؤٹس کو بہترین تربیت فراہم کرسکے اور وہ ہنگامی صورتحال میں متاثرہ لوگوں کو مدد فراہم کرسکے .
اس کے علاوہ پاکستان یکجہتی کیمپ میں اسکاؤٹس عملی تربیت کی سرگرمی بھی کروائی گئ جس کا مقصد اسکاوٹس کو بتانا تھا کہ وہ کس طرح اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد کو انفرادی اور اجتماعی طور پر حاصل کرسکتے اور پاکستان کو ان ممالک کے صف میں کھڑا کرسکتے ہیں جو پائیدار ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے کی قریب ہے اس موقع پر پاکستان اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے چیف کمشنر سرفراز ڈاھا نے ایک پیغام میں کہا کہ اسکاوٹس کی عالمی پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کیلئے اسکاؤٹس کی ہر ممکن مدد کی جائیگی تاکہ ہم پاکستان ان مقاصد کو حاصل کرسکیں اور دنیا کو ایک بہترین جگہ بنانے میں اپنا کردار اداء کرسکیں انـشاء اللہ پاکستان ان مقاصد کو حاصل کرنے میں جلد کامیاب ہوجائیگا.

یاد رہے سرفراز ڈاھا کا اسکاؤٹنگ کا چارج سنھبالتے ہی اسکاوٹنگ کی سرگرمیوں اضافہ ہوا اس کیمپ سے پہلے لاہور میں علامہ اقبال کے دن کے مناسبت سے علامہ اقبال ہمارا ہے کے نام سے ایک ہفتہ منایا گیا جس میں اسکاوٹس علامہ اقبال کی شاعری، فلاسفی، تاریخ اور ان کی تعلیمات کے بارے میں معلومات فراہم کئے گئے اس کیمپ میں بھی پورے پاکستان سے اسکاؤٹس نے شرکت کی تھی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here