آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی اسلام آباد سے آل ریجنل کمانڈرز کے مابین کرونا سے بچاؤ پر ویڈیو کانفرنس ہوئی ۔

0
795

آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کے مابین ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی ۔کرونا سے بچاؤ پر ہونے والی اس ویڈیو کانفرنس میں ابتک اٹھائے گئے اقدامات ،حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات، موٹرویز اور ہائی ویز پر مشاہدے میں آنے والے عوامل ،آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان نے اپنی کمانڈ میں آنے والی دونوں زون ویسٹ زون (بلوچستان )اور ساؤتھ زون (سندھ) میں کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام کو بریفنگ دی ۔انہوں نے اپنے ریجنل دفتر ،زونل ،سیکٹر نیز بیٹ کے دفاتر ، سرکاری رہائش گاہوں شاہراہوں پر واقع بریفنگ پوائنٹ، مووی پوائنٹ اور تمام پیٹرولنگ گاڑیوں میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے کروانے ،دفاتر کے اندر افسران و ملازمان کے درمیان سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے، چہرے پر ماسک اورہاتھوں پر گلوبز کے استعمال ، اور بار بار ہاتھوں کو صابن سے دھونے جیسے دیگر اقدامات کے بارے میں بریف کیا مزید ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران اور جوانوں کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اس کرونا وائرس جیسی پھیلتی وبا میں اپنی اور روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت خوش اسلوبی سے کرپائیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ دونوں زون کے اندر مسافروں اور ڈرائیور حضرات کیلئے شاہراؤں پر واقع ٹول پلازہ ،بریفنگ پوائنٹ اور پیٹرولنگ کرتے ہمارے افسران اور جوان کرونا سے بچاؤ اور اس کی
احتیاطی تدابیر کے بارے میں بریفنگ دے رہے ہیں جبکہ موٹروے پولیس کی جانب سے ماسک ،ہینڈ گلوبز ،سینیٹائیزر،صابن اور منرل واٹر کی تقسیم جاری ہے ۔آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے گئے ساوتھ ریجن کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here