آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کے ہمراہ پریس کانفرنس

0
236

اسلام آباد
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کے ہمراہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایات پر حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں منشیات ڈیلرز اور منشیات فروشوں خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے

۔اس سلسلہ میں منشیات فروشوں کے خلاف سپیشل سکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں، جہنوں نےگزشتہ رات اور آج صبح اسلام آباد پولیس نے ڈورے اور اٹھال گاوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کئے،

ڈورے گاؤں آپریشن کے دوران 06 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا،3730گرام ہیروئن،1110گرام چرس برآمد کی گئی۔

جبکہ اٹھال گاؤں آپریشن کے دوران 12ملزمان گرفتار کرکے 22 کلوگرام چرس، 01 کلوگرام ہیروئن،70 گرام آئس، 01پسٹلز، 1شارٹ گن اور ایمونیشن برآمد کیا

۔ رواں ماہ تعلیمی اداروں سمیت منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں اور رواں ماہ کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر

گزشتہ دنوں میں 09 نائجیرین باشندوں سمیت کل 55 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ڈی آئی جی آپریشنز

ان منشیات فروشوں کے قبضے سے 32783گرام چرس، 40022گرام ہیروئن، 16گرام کوکین،60گرام آئس270نشہ آور گولیاں، 388بوتلیں شراب برآمد کی گئیں افضال احمد کوثر

اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اسپیشل مہم شروع کردی ہے ڈی آئی جی آپریشنز

ان شااللہ مستقبل قریب میں وفاقی دارالحکومت کو منشیات سے پاک کردیا جائے گا ڈی آئی جی آپریشنز

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here